پی ایس ایل کو چھ لاکھ سے زائد تماشائیوں نےا سٹیڈیمز میں دیکھا، وسیم خان

پی ایس ایل کو چھ لاکھ سے زائد تماشائیوں نےا سٹیڈیمز میں دیکھا، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو چھ لاکھ سے زائد تماشائیوں نےا سٹیڈیمز میں بیٹھ کر دیکھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو ملک کا سب سے بڑا ایونٹ بنانے پر گمنام ہیروز کے علاوہ دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں ملک کے چار شہروں میں ہونے والے میچز 6 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھے، جبکہ ٹی وی پر بھی لاکھوں شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پلیٹ فارم سے چائلڈ کینسر اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے بھی آگاہی پیدا کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *