ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد دوسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ باون کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کئی جگہوں پر لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تلنگانہ میں بھی کل مزید تین نئے کیس سامنے آئے۔ بیرون ملک سے لوٹ رہے لوگ ہی زیادہ تر وباء کا شکار پائے جارہے ہیں۔ اترا کھنڈ میں اندراگاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کےدو ٹرینی اسپین سے لوٹنے کے بعد وائرس سے متاثر پائے گیے ۔۔ایران میں کورونا وائرس وباء کا شکار ہوکر ایک ہندوستانی شہری چل بسا۔ کورونا وائرس کا اثر اور بے چینی بازاروں پر بھی چھا چکی ہے۔ اڈیشہ میں تازہ طور پر دوران سفر ایک مریض کو پکڑا گیا۔ۨ
Source link