پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی -Daily Jang-Latest News-Pakistan

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی، حالیہ کیس راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹیمیں مریضوں اور ان کے قریبی افراد کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید لکھا کہ معاشرتی طور پر علیحدگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تک پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر مصدقہ کیسز کی تعداد 78 تھی۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *