چیف یورپین مذاکرات کار بھی کورونا وائرس میں مبتلا -Daily Jang-Latest News-Health

بریگزیٹ: چیف یورپین مذاکرات کار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

برطانیہ سے بریگزیٹ اور اس کے بعد کے مذاکرات کے لیے یورپین یونین کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے کہا کہ”وہ COVID-19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے” ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اچھی اسپرٹ میں ہیں۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ وہ ڈاکٹرز کی ضروری ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان سے  پہلے اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں اور اس وائرس کے نتیجے میں قرنطینہ میں رہنے والے تمام مریضوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سے اکٹھے نکل جائیں گے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *