پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی موت


پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے سیکریٹری صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے ایک چینل نے لاہور میں ایک شخص کے انتقال کرنے کی خبر نشر کی تھی لیکن بعد میں اس کی تردید کردی گئی تھی۔

انگریزی روزنامے ڈان نے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے حوالے سے بتایا کہ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والا 90 سالہ شخص کرونا وائرس میں مبتلا تھا۔ اس کا علاج کیا جارہا تھا لیکن وہ بدھ کو چل بسا۔

اب تک پاکستان میں کرونا وائرس کے 289 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سندھ میں 208، پنجاب میں 28، خیبرپختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 مریض سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ایران سے آںے والے زائرین کو قرار دیا جارہا ہے۔ ان کی بڑی تعداد کو تفتان سرحد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وائرس کی روک تھام کے بجائے اس میں مزید لوگ مبتلا ہوگئے۔

تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے متعدد زائرین کے جب دوبارہ ٹیسٹ ہوئے تو وہ وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ بدھ کو بھی سکھر میں مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *