چین نے تین امریکی صحافیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا

چین نے امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ سے وابستہ تین صحافیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔ بیجنگ نے اپنے اس اقدام کو ردِ عمل قرار دیا ہے۔

گزشتہ ماہ اخبار میں ایک کالم شائع ہوا تھا جس کا عنوان ‘ایشیا کا کمزور شخص’ تھا۔ چین نے اس کالم پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس قرار دیا تھا۔

بیجنگ نے اخبار سے معافی کا مطالبہ کیا تھا تاہم وال اسٹریٹ جرنل کے انکار پر چین نے ملک میں موجود اخبار سے وابستہ تین صحافیوں کے لیے ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔

بیجنگ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے وہ صحافی جو نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جنرل اور واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ ہیں، ان کے چین میں قیام کی میعاد رواں برس ختم ہو رہی ہے اس لیے اُنہیں بھی چین میں مزید کام کی اجازت نہیں ہو گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق چین کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صحافیوں کو آئندہ دس روز میں اپنے پریس کارڈز واپس کرنا ہوں گے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ چین کے اس اعلان کے بعد کتنے صحافی متاثر ہوں گے۔

چینی حکام کے مطابق امریکہ کے سرکاری ادارے ‘وائس آف امریکہ’ اور ‘ٹائم میگزین’ کو بھی تحریری طور پر اپنے ملازمین، آپریشن اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات امریکہ میں چین کے صحافیوں پر عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے ردِعمل متوازن نہیں ہے۔ اُن کے بقول امریکہ میں موجود چین کے صحافیوں پر پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *