سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان -Daily Jang-Latest News-Sports

پی ایس ایل: سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے میچز آفیشلز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور مائیکل گف سیمی فائنلز اور فائنل میں امپائر ہوں گے۔

پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو بجے کھیلا جائےگا، علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرنگ کے فائض انجام دیں گے، جبکہ میچ ریفری محمد انیس ہوں گے۔

دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا، مائیکل گف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ میچ ریفری روشن ماہنامہ کو مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور مائیکل گف ہوں گے، جبکہ روشن ماہنامہ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *