پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن -Daily Jang-Latest News-Sports

پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ابھی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہوسکتا ہے اگلے سال پھر آؤں۔

نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ ہماری ٹیم اب تک اپنی روایتی پرفارمنس نہیں دے سکی، ہمارے پاس عمر اکمل جیسا ورلڈ کلاس مڈل آرڈر بیٹسمین نہیں، اس کے نہ ہونے سے ایک بڑا خلاپیدا ہوا، پھر ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز تھے، وہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ سے وہ پرفارمنس نہ ہو سکی جو امید کی جارہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہوسکتا ہے کہ میں اگلے سال بھی یہاں آؤں، مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *