غیرملکی کرکٹرز پاکستان سےجلد واپس جانے پر افسردہ -Daily Jang-Latest News-Sports

غیرملکی کرکٹرز پاکستان سےجلد واپس جانے پر افسردہ

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی اسٹار مہمانوں نے پاکستان میں رہنے اور کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل اسٹین جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یقین نہیں آرہا لیکن آج بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں۔

ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی اپنی ٹیم سمیت پاکستانی شائقین کی زبردست تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان جلد واپس آنے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو جو کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا۔

کولن منرو نے واپسی کے فیصلے سے متعلق لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کارلوس برتھ ویٹ جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل میں ایکشن میں تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مہمان نوازی اور موقع دینے کا شکریہ۔

کارلوس برتھ ویٹ نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان میں بہت ہی زیادہ محفوظ تھے اور انہوں نے یہاں اپنا وقت بےحد اچھا گزارا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل میں شریک کئی غیرملکی کرکٹرز نے جلد پاکستان سے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *