مشاہد اللّٰہ کی میر شکیل الرحمان کی گرفتاری، جیو بندش کی مذمت -Daily Jang-Latest News-Pakistan

مشاہداللہ کی میر شکیل الرحمان کی گرفتاری،جیو کی بندش کی مذمت

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللّٰہ خان نے جنگ گروپ، جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں مشاہد اللّٰہ خان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن، میر خلیل الرحمٰن کا بیٹا ہے، جس نے قیام پاکستان سے پہلے اپنے ادارے کی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے طویل جدوجہد کے بعد جنگ گروپ کو عالمی ادارہ بنایا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ میڈیا کی جدت اور طاقت میرخلیل مرحوم اور میرشکیل کی کاوشوں کے باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی بار جنگ، جیو کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی ہے، جن لوگوں نے جنگ، جیو کو ختم کرنے کی کوشش کی وہ خود صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

مشاہد اللّٰہ خان نے یہ بھی کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نیب کے عقوبت خانے میں بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ نہ کوئی بات کرسکتا اور نہ ہی ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکمران میر شکیل الرحمٰن کو زیادہ عرصے پابند سلاسل نہیں رکھ پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کا پیغام ہے:

متاع لوح و قلم چھن گئی توکیا ہوا

خون دل میں ڈبولی ہیں انگلیاں میں نے

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *