نیشنل اسٹیڈیم، کرکٹ شائقین کی اسکریننگ کی جائیگی -Daily Jang-Latest News-Sports

نیشنل اسٹیڈیم، کرکٹ شائقین کی اسکریننگ کی جائیگی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے 26واں میچ دیکھنے آنے والے  شائقین کرکٹ کی اسکریننگ کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

پا کستان سپر لیگ فائیو میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے اسٹیڈیم کےگیٹس پر تماشائیوں کی اسکرینگ کی جائے گی ۔

کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کرکٹ شائقین کی اسکریننگ کے لیے سات ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تیار کی ہے ۔

ٹیم کے لیڈر ڈاکٹرعمیر کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹس پر تھرمل اسکرینگ کا عمل ممکن نہیں ہے ۔

ڈاکٹرعمیر کا کہنا ہے کہ ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، ٹریول ہسٹری پوچھی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *