حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا –

جینیوا: عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور  اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو  دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔  حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

ڈبلیو ای ایف کی جانب سے یہ اعزاز چالیس سال سے کم عمر ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یا سرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *