بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا -Daily Jang-Latest News-Health

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 سال کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ژوب میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مذکورہ بچے کے پولیو سے متعلق نمونے 26 اور 27 فروری کو لئے گئے تھے ۔

رواں برس بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے ۔

حکام نے بتایا کہ بچے کے گھر والے اس سے قبل 4 بار پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر چکے ہیں۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *