طالبان قیدیوں کی رہائی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط


افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرنے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ بات منگل کو ان کے ترجمان نے بیان کی۔

صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’’صدر اشرف غنی نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کیے ہیں جس سے طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔ یہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لیے تسلیم شدہ طریقہ کار ہے۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں تفصیل بدھ کو جاری کی جائے گی۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتے کم از کم ایک ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔ طالبان چاہتے ہیں کہ افغان حکومت ان کے پانچ ہزار عسکریت پسندوں کو رہا کرے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا حکومتی اقدامات سے بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں؟ 

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *