کرونا وائرس حفاظتی اقدامات، سعودی عرب نے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا –

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سعودی عرب سے اپیل کی تھی کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں حصہ لے۔

سعودی فرمانروا نے ڈبلیو ایچ او کی اپیل پر 10 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فوری دینے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو 3 دن کے اندر اندر وطن واپسی کا حکم

شاہی دیوان کے مشیراور شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگرانِ اعلیٰ عبداللہ بن عبدالعزیزالربیعہ نے سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان انسانی امور کی خدمت میں کے لیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 کے قریب پہنچ گئی، سعودی حکام نے قطیف شہر کو اتوار کے روز لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کرونا کے مریض صحت یاب ہونے لگے

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے گیارہ سعودیوں نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا، باقی چار افراد نے ایران سے آنے والے ان افراد سے براہ راست میل جول رکھا جس کی وجہ سے وہ مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *