لاہور اور پشاور آج ایکشن میں ہوں گے -Daily Jang-Latest News-Sports

لاہور اور پشاور آج ایکشن میں ہوں گے

پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میچ لاہور میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال نے اس میچ کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا ہے۔ لاہور قلندرز کا یہ ساتواں میچ ہوگا جبکہ پشاور پی ایس ایل میں اپنا نواں میچ کھیلے گی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلا م آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

اگر یہ میچ لاہور قلندرز جیتتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آجائے گا، اور پشاور زلمی جیت کی صورت میں پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *