بلاول اور حمزہ نے بوکھلاہٹ میں الزامات لگائے ہیں، فیاض چوہان -Daily Jang-Latest News-Pakistan

بلاول اور حمزہ نے بوکھلاہٹ میں الزامات لگائے ہیں، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز  نے بوکھلاہٹ میں عمران خان اور پنجاب حکومت پر الزامات لگائے ہیں، حمزہ شہباز سر سے پاؤں تک چور بازاری میں دھنسے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لوگوں نے 10سال میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا، شہباز شریف دور میں سوا 7 لاکھ بچہ پرائمری اسکولوں سے ڈراپ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں دنیا مان رہی ہے کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ درآمدات کم ہوئی ہیں لیکن لوٹ مار ایسوسی ایشن کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کورونا پر مہم چلائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *