طبی ماہرین کے انتہائی مفید مشورے -Daily Jang-Latest News-Health

کوروناوائرس: طبی ماہرین کے انتہائی مفید مشورے

کوروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سے طبی ماہرین کے مفید مشورے سامنے آگئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے خود کو بچانا ہے تو قوت مدافعت بڑھانا ہوگی۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، 8 سے 10 گھنٹے رات کی نیند پوری کریں اور فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کریں۔

طبی ماہرین نے بچوں کو دودھ، انڈے، کیلے، کینو اور نارنجی جیسی غذائیت سے بھرپور غذا دیں۔

انہوں نے ہینڈ سیناٹائزر استعمال کرنے اور بچوں کو اس کی تلقین کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

کوروناوائرس کے حوالے سے طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں اور پچاس سال سے کم عمر کے افراد کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے،جو وائرس کا شکار ہونے کے بعد بھی انہیں اس سے لڑ کر صحتیاب ہونے میں مدد دیتی ہے،اس لیے کورونا وائرس سے خود کو بچانا ہے تو قوت مدافعت بڑھانا ہوگی۔

طبی ماہرین نے روز مرہ کی زندگی میں چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، بچوں کو پانی کی بوتلیں دیں اور کہیں کہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ رکھیں، پیاس نہ بھی لگے تو بھی تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پینے کا کہیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس ناک، کان، منہ اور آنکھ کے ذریعے سے گلے میں داخل ہوتا ہے اور زیادہ پانی پینے سے وہ پیٹ میں چلا جاتا ہے، قدرتی عمل کے ذریعے پیٹ کے اندر acids اس کو مار دیتے ہیں، گلے میں پھنسے رہنے کی صورت میں وائرس کے پھیپھڑوں میں داخل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 گھنٹے رات کی نیند پوری کریں کیونکہ جس دن نیند پوری نہ ہو اس دن بچوں کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے، بچوں کو رات گئے تک جاگنے نہ دیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں، اس میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جس سے نیند اڑ جاتی ہے اور قوت مدافعت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

انہوں نے غیر معیاری کھانے سے متعلق کہا کہ ایک پیکٹ چپس صحت مند خوراک پر پانی پھیر دیتا ہے۔

ماہرین نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ہینڈ سیناٹائزر خود بھی استعمال کریں اور بچوں کو بھی دیں بلکہ کسی ربن کے ساتھ اسے باندھ کر چھوٹے بچوں کے گلے میں لٹکادیں اور تاکید کریں کہ وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہاتھ کو سیناٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔

طبی ماہرین نے یہ تجویز بھی دی کہ بچوں کو پیار کرتے وقت چہرے سے چہرا ملانے سے گریز کریں اور بچوں کو سکھائیں کہ چھینک مارتے وقت بازو آگے رکھیں۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *