جوڑے کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ جاپان میں 150 مہمانوں کے ساتھ شادی کی پوری تیاری تھی ۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب اس میں تھوڑی رکاوٹ آگئی ہے ۔

علامتی تصویر
پاپ سنگر کیٹی پیری اور اداکارہ اورلانڈو بلوم نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاپان میں ہونے والی اپنی شادی کو ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چین سے پھیلا کورونا وائرس امریکہ ، اٹلی ، ایران سمیت 60 سے زیادہ ممالک میں اپنے پیر پسار چکا ہے ۔ پیپل پتریکا کے مطابق کیٹی حاملہ ہیں اور یہ جوڑا جون کے قریب اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حالانکہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ارادہ کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس مشہور جوڑے کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ جاپان میں 150 مہمانوں کے ساتھ شادی کی پوری تیاری تھی ۔ کیٹی دراصل حمل کی حالت میں شادی کرنے کو لے کر کافی پرجوش تھیں ۔ وہ کافی خوش تھے کہ شادی کو لے کر سبھی تیاریاں چل رہی ہیں ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب اس میں تھوڑی رکاوٹ آگئی ہے ۔

پاپ سنگر کیٹی پیری اور اداکارہ اورلانڈو بلوم
قابل ذکر ہے کہ پیری ( 35) نے جمعرات کو تصدیق کی تھی کہ وہ اور بلوم ( 43 ) اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تیاری کررہے ہیں ۔ سنگر نے ایک ویڈیو نیور وارن وہائٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا ۔
Source link