ہیرس کی جانب سے بائیڈن اور جیسی جیکسن کی سینڈرز کی حمایت کا اعلان


کملہ ہیرس نے اتوار کے دِن ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے اور جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر کے لیے جو کچھ میرے بس میں ہوگا کروں گی تاکہ وہ پارٹی کے امیدوار بنیں۔

پارٹی کے صدارتی امیدور کے لیے جو بائیڈن اور برنی سینڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

کیلی فورنیا کی سینیٹر تین سیاہ فام خواہشمند امیدواروں میں سے ایک تھیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کرنا چاہتی تھیں۔ سپرٹیوزڈے کی کامیابی کے بعد، ڈیموکریٹ اسٹیبلش منٹ کوشش کر رہی ہے کہ بائیڈن کو آگے لایا جائے۔

کملہ ہیرس کی جانب سے بائیڈن کے نام کی توثیق کے بعد پرائمریز کا اگلا دور ہوگا، جب منگل کے روز چھ ریاستیں ووٹنگ میں حصہ لیں گی، جن میں مشی گن بھی شامل ہے۔

دوسری جانب، ورمونٹ کے سینیٹر، سینڈرز کو اتوار کے دن اس وقت اہم حمایت حاصل ہوئی جب شہری حقوق کی قداور شخصیت، جیسی جیکسن نے ان کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا۔

جیکسن نے یہ اعلان مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈز میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بائیڈن نے نام کی توثیق کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا، جب کہ سینڈرز نے ان سے درخواست کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ برنی سینڈرز کی اس لیے بھی حمایت کرتے ہیں چونکہ سینیٹر کی انتخابی مہم نے 13 معاملات پر آواز بلند کی ہے، جن میں ووٹنگ کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے، تاریخی سیاہ فام کالجوں اور یونیوسٹوں کے لیے زیادہ رقوم مختص کرنے اور سپریم کورٹ میں افریقی امریکیوں کو رکنیت دینے کی حامی بھری ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنی ایک تحریر پڑھتے ہوئے کہی۔

اپنے بیان میں کملہ ہیرس نے کہا ہے کہ بائیڈن سے زیادہ مناسب امیدوار میدان میں نہیں ہے، جو ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے اور اوول آفس کی حرمت، شرافت اور حق کو سربلند کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ”بائیڈن رحم دل اور دوسروں کا احساس کرنے والے فرد ہیں، جو حقیقت میں امریکی عوام کی بات سنتے ہیں”۔

کملہ ہیرس نے کہا کہ امریکہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے، اور ووٹروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ نومبر میں وہ کس امیدوار کو جتوائیں گے، اور ہمارے بچے اور بچوں کے بچے کس ماحول میں پرورش پائیں گے۔ مجھے جو بائیڈن پر مکمل بھروسہ ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے خواہشمند سابق امیدواروں ایمی کلوبچر، پیٹ بٹیجج، بیٹو اوروکے، مائیک بلومبرگ، ٹِم رائن، دیول پیٹرک اور جان ڈلانی نے بائیڈن کی حمایت؛ جب کہ مریانے ولیم سن اور بل ڈی بلاسیو نے سینڈرز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *