شام ادریس اورفروگی کی زندگی میں “سیئرا”کااضافہ

پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی لائف پارٹنر سحر دونوں نے انسٹا گرام پرفالوورز کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے ۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شام ادریس نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس کا ننھا سا ہاتھ پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی۔

شام ادریس نے بیٹی کا نام سیئرا رکھا ہے، انہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے اس کے اچھے نصیب کیلئے دعا کرنے کو کہا۔

کوئین فروگی اور شام نے سیئرا کا علیحدہ انسٹاگرام اکآنٹ بھی بنایا ہے جہاں شام نے ” ہائے ورلڈ ” کے کیپشن کے ساتھ یہی تصویر شیئر کی۔

بیٹی کی تصویر دیکھنے کے خواہشمند مداحوں سے شام نے کہا کہ ابھی وہ بہت چھوٹی ہے، اسے تھوڑا اور بڑا ہونے دیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سئیرا ابھی صرف 7 روز کی ہے تاہم حیرت انگیز طور پر انسٹاگرام پر اس کے 58 ہزار کے قریب فالووز موجود ہیں۔

 




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *