پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 5 نجی اسپتالوں میں سرجری کا عمل روک دیا -Daily Jang-Latest News-Health

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 5 نجی اسپتالوں میں سرجری کا عمل روک دیا

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 5 نجی اسپتالوں کے 10 آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا عمل روک دیا۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ اسپتالوں کی انسپکشن کی گئی، 5 اسپتالوں میں مطلوبہ معیار کے انتظامات نہ ہونے پر ان کے آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا عمل روک دیا گیا۔

اسپتال مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطلوبہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *