سندھ، بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئے -Daily Jang-Latest News-Health

سندھ، بلوچستان میں پولیو مزید کیسز سامنے آگئے

سندھ اور بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوگیا۔

سندھ میں پولیو کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی ،متاثرہ بچے کا تعلق ڈسٹرکٹ شکار پور سے ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کےمطابق ضلع صحبت پور میں 7سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں برس کے دوران صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔

بلوچستان میں چوتھا اور سندھ میں 8 واں کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 25 تک جاپہنچی ہے۔

سال 2019 پاکستان میں پولیو کے حوالے سے خطرناک رہا ہے اور ملک میں 146 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *