شہباز شریف کی مستقل حاضری سے معافی کا فیصلہ چیلنج -Daily Jang-Latest News-Pakistan

شہباز شریف کی مستقل حاضری سے معافی کا فیصلہ چیلنج

قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت کے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی مستقل حاضری سے معافی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

نیب نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس زیرِ سماعت ہیں۔

نیب نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ شہباز شریف ان کیسز میں مرکزی ملزم ہیں، ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس ان کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی۔

نیب نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا شہباز شریف کو مستقل حاضری سے معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی تیمار داری کے سلسلے میں لندن میں ان کے ساتھ مقیم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *