امریکہ اور طالبان کے درمیان ہفتہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے۔

افغان طالبان: فائل فوٹو
کابل۔ افغانستان (Afghanistan) میں امن بحالی کی کوشش کر رہے امریکہ کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ طالبان (Taliban) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ جزوی جنگ بندی ختم کرنے کے ساتھ ہی افغان سلامتی دستوں کے خلاف پھر سے آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس جزوی جنگ بندی کا اعلان شدت پسندوں اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے کیا گیا تھا۔
Taliban ends partial truce, to resume Afghanistan ‘operations’ says it’s spokesperson: AFP news agency pic.twitter.com/EzOUNOeQfC
— ANI (@ANI) March 2, 2020
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا’ تشدد میں کٹوتی… اب ختم ہو گئی ہے اور ہماری مہم معمول طور پر جاری رہے گی‘۔ انہوں نے کہا’ معاہدہ ( امریکہ۔ طالبان) کے مطابق، ہمارے مجاہدین غیرملکی فورسیز پر حملے نہیں کریں گے لیکن کابل کی انتظامیہ والی فورسیز کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی‘۔
بتا دیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہفتہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا تھا ’ طالبان کے ساتھ ہمارا معاہدہ کارگر ثابت ہو گا۔ طالبان پوری طرح امن بحالی کی سمت میں کام کریں گے‘۔