وزیر اعظم مودی نے آج دیر رات یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا کہ وہ آئندہ اتوار کو ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل فوٹو
نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے سوشل میڈیا چھوڑنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں (مودی کو) سوشل میڈیا کے بجائے نفرت پھیلانے کا کام چھوڑنا چاہئے۔ راہل گاندھی نےنریندر مودی کا نام لئے بغیر ٹوئیٹ کیا کہ ’’سوشل میڈیا چھوڑنے کے بجائے نفرت پھیلانا چھوڑیں‘‘۔
Give up hatred, not social media accounts. pic.twitter.com/HDymHw2VrB
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 2, 2020
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آج دیر رات یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا کہ وہ آئندہ اتوار کو ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی کو ٹرول کرنے اور دوسروں کو گالی دینے والی اپنی فوج کو بھی مشورہ دینا چاہئے۔
غور طلب ہے کہ فیس بک پر وزیر اعظم مودی کے پیج پر 44,723,734 لائکس ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کو 53.3 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود وزیر اعظم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2,373 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو 35.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب کی بات کی جائے تو یہاں وزیر اعظم مودی کے 4.51 ملین سبسکرائبرز ہیں۔