ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار -Daily Jang-Latest News-Health

ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار

ملک میں کورونا وائر س سے نمٹنے کے لیے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

حکومت نے کورونا وائرس کی کمیونٹی کی سطح پر آگاہی اورنشاندہی کیلئے پولیو سرویلنس ٹیمز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کیلئے چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان کے پولیو ورکرزبھی خدمات انجام دیں گے۔

مراسلے میں لکھا ہے کہ ورکرز کی کورونا سرویلنس کے حوالے سے باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی جبکہ پولیو ایمرجنسی سینٹر کے ورکرز کورونا کی آگاہی اورکیسز کی بروقت نشاندہی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *