اسحاق ڈار، شاہد خاقان کے جہاز میں مفرور ہوئے، کنول شوذب -Daily Jang-Latest News-Pakistan

اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی کے جہاز میں مفرور ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں، وہ شاہد خاقان عباسی کے جہاز میں باہر گئے تھے۔

کنول شوذب نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہا کہ پہلے ہر تھوڑی دیر بعد نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ آتی تھی۔

کنول شوذب نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا گیا تھا۔

انہوں نے نواز شریف کے علاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 ہفتے سے اوپر گزر چکے ہیں نواز شریف کا علاج نہیں ہو رہا۔

کنول شوذب نے مزید کہا کہ ملک کا قانون کہتا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *