رونکی، شاداب کی جارحانہ بیٹنگ، کنگز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف -Daily Jang-Latest News-Sports

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14ویں میچ لیوک رونکی اور کپتان شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب محمد عامر نے خطرناک کولن منرو کو 2 کے مجموعے پر ہی کیچ آؤٹ کروادیا۔

اس وقت نوجوان رضوان حسین اوپنر لیوک رونکی کا ساتھ دینے آئے اور ٹیم کے لیے 49 رنز کی شراکت بنائی۔

رضوان نے اپنے بہترین شاٹس سے تماشائیوں کو محظوظ کیا اور 22 رنز بنانے کے بعد وہ بھی 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

جہاں ایک جانب لیوک رونکی نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا وہیں، کولن انگرام نے ٹیم کے اسکور میں 16 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا، تاہم انہیں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پویلین کی راہ دکھا دی۔

اس کے بعد کپتان شاداب خان لیوک رونکی کا ساتھ نبھانے آئے اور ٹیم کو 183 رنز تک پہنچادیا۔

دونوں کے درمیان 106 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

شاداب خان نے اننگز کی آخری گیند پر عمید آصف کو چھکا لگا کر رواں سیزن میں اپنی دوسری نصف سنچری بھی مکمل کی۔

لیوک رونکی نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عمر خان اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو ڈیوڈ ملان جبکہ عماد بٹ کی جگہ رضوان کو شامل کر لیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *