اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے سبھی محکموں کے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی ہے۔ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی زندگی معمول پر ہو۔

اروندکیجریوال نےکہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی معمولات زندگی معمول پر ہو۔
نئی دہلی: دہلی فسادات (Delhi Riots) کے پیش نظر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نےہفتہ کو پریس کانفرنس کرکے دہلی کی صورتحال کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد کی اب کوئی خبر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا، ‘اب تک 69 لوگوں نے تعاون گرانٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ ان سبھی لوگوں کو کل (اتوار) تک 25000 روپئے معاوضے کی رقم دی جائےگی۔
Delhi CM Arvind Kejriwal on #DelhiViolence: 4 Sub-Divisions got affected during #DelhiViolence & there are about 18 SDMs in these sub-divisions. All of them have inspected their respective areas and they are identifying the houses/shops that got damaged during the violence. https://t.co/cMwxe4VHTs
— ANI (@ANI) February 29, 2020
ہمارا پہلا ہدف لوگوں کی زندگی معمول پرہواروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے سبھی محکموں کے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی ہے۔ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی زندگی معمول پر ہو، تشدد کی اب کوئی خبرنہیں آرہی ہے۔ آپس میں سبھی طبقے کے درمیان بھائی چارہ قائم و، یہی ہمارا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ہم نے ایس ڈی ایم کو پہچان کرنے کےلئےکہا ہے کہ کتنی دکانیں جلیں، کتنے گھرجلے، کل تک آپ کو اس کی اطلاع دے دی جائےگی۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد نے انسانیت کو شرمسار کردیا اور لوگوں کی گاڑیوں کو بے دردی سے نذرآتش کیا گیا۔
واضح رہےکہ دہلی تشدد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔ وہیں 250 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
دہلی تشدد کو لے کر 123 ایف آئی آر درج، 630 لوگ گرفتار
تشدد کو لے کر کل 123 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 630 لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے یا حراست میں لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نےکہا کہ فورنسک سائنس لیبارٹری ٹیموں کو بلایا گیا ہےاور فساد متاثرہ مقامات کا پھر سے معائنہ کیا جارہا ہے۔