بڑی تعداد میں ماسک آرڈر کر دیئے ہیں: ٹرمپ


صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں، لیکن کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں ماسک آرڈر کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے وائٹ ہاوس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی حکومت امریکی عوام کو کرونا وائرس کی صورتحال سے لمحہ لمحہ باخبر رکھے گی۔

صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا کام نائب صدر مائیک پینس کے حوالے کیا ہے، جو ڈاکٹروں، سائینسدانوں کی اس ٹیم کے ساتھ کام کریں گے، جو کرونا وائرس پر قابو پانے پر کام کر رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم کرونا وائرس کی ویکسین کافی جلد تیار کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے کلینکل ٹرائل شروع ہونے میں چند ماہ جبکہ ویکسین کی دستیابی میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے فنڈز میں اضافہ کرنے پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے اراکین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ 2.5 ارب ڈالر کی رقم وائرس پر قابو پانے کے لئے کافی ہوگی، لیکن ڈیمو کریٹک اراکین مزید رقم مختص کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ جتنی زیادہ رقم ہوگی، اتنا ہی ہم اقدامات کریں گے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *