کرائے کے مکان میں کھدائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی -Daily Jang-Latest News-Pakistan

شہباز تتلہ اغوا کیس : کرائے کے مکان میں کھدائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور میں سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ ایڈووکیٹ اور لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں کرائے کے مکان میں کھدائی کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایم بلاک فیصل ٹاؤن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مفخر عدیل اور شہباز تتلہ نے ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔

پولیس نے اس مکان کے سیوریج پائپ بھی توڑ دیئے، لیکن ان سے ہڈیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ 7 فروری سے لاپتہ ہیں جبکہ ان کے  قتل کے شبے میں قریبی دوست اسد بھٹی زیر حراست ہیں۔

شہباز تتلہ کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل کا بھی تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *