پسند کی شادی کرنیوالا جوڑاغیرت کے نام پر قتل -Daily Jang-Latest News-Pakistan

کوہاٹ: پسند کی شادی کرنیوالا جوڑاغیرت کے نام پر قتل

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں ملزمان نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں مقتول خاتون کے رشتے داروں نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو اُس وقت قتل کیا جب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: راجن پورمیں غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: غیرت کے نام پر 9 سالہ بچی کا پتھر مار کر قتل

دہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *