ریویو کے دوران تکنیکی خرابی پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا -Daily Jang-Latest News-Sports

ریویو کے دوران تکنیکی خرابی پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

ریویو کے دوران تکنیکی خرابی پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ریویو کے موقع پر ہاک آئی کا سافٹ ویئر فریز ہوگیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا جبکہ الٹرا ایج سافٹ ویئر ہاک آئی کے تحت چلتا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران الٹرا ایج سافٹ ویئر نہ چل سکا۔

پی ایس ایل فائیو کے میچ کے دوران تھرڈ امپائر کو کراچی کنگز کے ریویو پر تکنیکی مدد کے بغیر صرف سلوموشن دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑا۔

سافٹ ویئر نہ چلنے کی وجہ سے نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو اندازے سے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *