آج بھی 2 مقابلے ہوں گے -Daily Jang-Latest News-Sports

پی ایس ایل 5 : آج بھی 2 مقابلے ہوں گے

پی ایس ایل 5 میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا امتحان اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ہوگا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے ایکشن میں ہوں گے جبکہ لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شام 7 بجے ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 5 میں اب تک تمام 6 ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ملتان، کوئٹہ اور کراچی نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور، اسلام آباد اور لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *