عثمان ڈار -Daily Jang-Latest News-Pakistan

جہانگیر ترین، خسرو بختیار نے ذخیرہ اندوزی کی تو احتساب ہو گا: عثمان ڈار

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین، خسرو بختیار یا کسی نے بھی ذخیرہ اندوزی کی تو اس کا احتساب ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حتمی رپورٹ آتے ہی ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں سابق حکومت کی مس مینجمنٹ کا بیک لاگ تھا، ترقیاتی کام کی تختی پر نام سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کا لگنا چاہیے، جس پر عمل درآمد اپنے حلقے سے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں 100 ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے، روپیہ بھی کمزور ہوا، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول کے ساتھ بجلی بھی مہنگی ہوئی، جس کا بوجھ عوام پر آیا۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان ڈار معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز مقرر

عثمان ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی عمل دخل ہے، چینی، آٹا، گھی کا کاروبار کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی رپورٹ آنے اور حقائق معلوم ہونے سے پہلے کسی پر پیسہ بنانے کا الزام لگانا غلط ہو گا، غفلت، کوتاہی اور مس مینجمنٹ مختلف چیزیں ہیں مگر یہ کرپشن نہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، 5اعشاریہ 9 کلومیٹر کی سڑک 8 کروڑ روپے سے سیالکوٹ میں تیار ہو چکی ہے۔

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ سیالکوٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے نئی سڑک منسوب کی جائے گی، اس سڑک کا نام نادرا اور ایف بی آر کے تعاون سے سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ کے نام پر رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *