اس فلم میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں نظر آئیں گے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان انڈرواٹر سائنس فکشن میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Aug 07, 2019 07:15 PM IST

  • author image
اس فلم میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں نظر آئیں گے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان انڈرواٹر سائنس فکشن میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ جنوبی ہند کے فلم ساز شنکر فلم ’2.0‘ کی کامیابی کے بعد نیا سائنس تھریلر بنانے کی تیاری میں ہیں ۔ پہلے اس فلم کے لئے وہ ریتک روشن کو لینا چاہتے ہیں لیکن اس سلسلے میں نہ ریتک اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی کنفرمیشن آیا۔ اب خیال ہے کہ شاہ رخ اس فلم میں کام کرسکتے ہیں اور ان کا رول بہت دلچسپ ہوگا۔ فلم میں وہ آکٹوپس جیسی مخلوق بننے والے ہیں جس کے پاس سپر ہیرو جیسی طاقت ہوگی۔

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے اعلان کے بعد سے شاہ رخ نے کوئی فلم اناؤنس نہیں کی ہے اور انہیں انڈرواٹر ایڈونچر فلم کی پیش کش کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شنکر ان کے جواب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 2.0 کے بعد شنکر کی فلم انڈین۔ 2 ہوگی لیکن اسی کے ساتھ وہ ایک اور پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک انڈرواٹر سائنس فکشن ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *