پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی سے کہا- سرعام معافی مانگو– News18 Urdu

پاکستان کے لئے ونڈے اورٹی -20 میں سلامی بلےبازی کرنے والے شرجیل خان کوسرعام معافی مانگنے کے لئے کہا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی سے کہا- سرعام معافی مانگو

پی سی بی نے شرجیل خان سے کہا- سرعام معافی مانگو۔

کبھی پاکستان کرکٹ کا مستقبل مانے جانے والے اوپننگ بلے بازشرجیل خان سے پی سی بی نے سرعام معافی مانگنے کے لئے کہا ہے۔ دراصل شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کے قصور وارہیں، جس کے بعد ان پرپانچ سالوں کی پابندی لگ گئی تھی۔ پاکستان سے آرہی خبروں کے مطابق شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوخط لکھ کربازآبادکاری پروگرام میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نےان سے سرعام معافی مانگنے کےلئےکہا۔

آپ کو بتادیں کہ 29 سال کےشرجیل خان آج کرکٹرسے دورہیں۔ وہ پاکستان میں کسی بھی لیول پرکرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ دراصل سال 2017 میں پاکستان سپرلیگ کے دوسرے سیزن کے دوران ان کا نام اسپاٹ فکسنگ میں آیا تھا۔ پی ایس ایل-2 کے پہلے ہی میچ میں شرجیل خان اورخالد لطیف اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لئے کھیل رہے تھے اوردونوں کو 5 اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا قصوروارپایا گیا تھا۔ اس کے بعد 30 اگست 2017 کوشرجیل خان پر5 سال کی پابندی لگائی گئی۔

شرجیل خان۔

شرجیل خان۔

شرجیل خان نہیں مانتے خود کوقصورواراب آپ کوبتاتے ہیں کہ آخرکیوں شرجیل خان کوسرعام معافی مانگنے کےلئےکہا جارہا ہے۔ دراصل پابندی لگنے کے بعد بھی شرجیل خان خود کو بے قصورمانتے ہیں اوران کے مطابق ان کے خلاف غلط فیصلہ دیا گیا ہے۔ حالانکہ پی سی بی چاہتا ہے کہ شرجیل اسپاٹ فکسنگ کے لئے پاکستانی عوام سے معافی مانگیں تبھی انہیں بازآباد کاری پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔  پی سی بی کے افسرچاہتے ہیں کہ اگرشرجیل خان کوگھریلوکرکٹ کھیلنا ہے توانہیں فکسنگ کا گناہ قبول کرنا ہوگا۔ تبھی انہیں محمد عامر، سلمان بٹ اورمحمد آصف کی طرح گھریلو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *