پاکستانی بلے باز بابراعظم نے توڑدی مقبولیت کی تمام حدیں، شائقین نے ٹھپ کردی ویب سائٹ

ٹی -20 ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کے پہلے مقابلے کے دوران پاکستان میں شائقین بابراعظم کی کارکردگی جاننے کواس قدرپرجوش ہوگئے کہ کلب کی ویب سائٹ ہی کریش ہوگئی۔

پاکستانی بلے باز بابراعظم نے توڑدی مقبولیت کی تمام حدیں، شائقین نے ٹھپ کردی ویب سائٹ

بابراعظم بے حد کم وقت میں پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے بلے باز بابراعظم کا نام باصلاحیت کھلاڑیوں میں شمارہوتا ہے۔ فی الحال وہ مرسیٹ کی طرف سے ٹی -20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں بابر اعظم کی مقبولیت ان کے شائقین کے سرچڑھ کربولتی ہے، لیکن اس بلے بازکے مداح باقی حصوں میں بھی کم نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے کلب سمرسیٹ کوبھی ان کی مقبولیت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دراصل سمرسیٹ ان چنندہ کلب میں سے ہے، جو اپنی آفیشیل ویب سائٹ پرمیچوں کی اسٹریمنگ کرتا ہے۔ اس ٹی -20 ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کے پہلے مقابلے کے دوران پاکستان میں شائقین بابراعظم کی کارکردگی جاننے کواس قدرپرجوش ہوگئے کہ کلب کی ویب سائٹ ہی کریش ہوگئی۔

ای ایس پی این کرک انفوکی رپورٹ کے مطابق سمرسیٹ کےڈیجیٹل مارکیٹنگ ایگزیکٹیو بین وارین کوکلب کی ویب سائٹ کے سرورکو ہی اپڈیٹ کرنے پرمجبورہونا پڑا تاکہ کلب کے دوسرے میچ میں اس طرح کی پریشانی نہ آئے۔ حالانکہ گزشتہ ہفتےسمرسیٹ کوسیسکس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس میچ میں بابراعظم نے 83 رن بنائے، جسے تقریباً ڈیڑھ ملین لوگوں نے یوٹیوب پردیکھا۔

پاکستانی بلےبازبابراعظم نے توڑی مقبولیت کی تمام حدیں، شائقین نےٹھپ کردی ویب سائٹ۔

پاکستانی بلےبازبابراعظم نے توڑی مقبولیت کی تمام حدیں، شائقین نےٹھپ کردی ویب سائٹ۔

عالمی کپ کے 8 میچوں میں بنائے 474 رن

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں بابراعظم کا بلا خوب چلا۔ انہوں نے 8 میچوں میں 274 رن بنائے۔ اس دوران ان کا اوسط 67.71 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 87.77 کا رہا۔ بابراعظم نے اس ٹورنامنٹ میں تین نصف سنچری اورایک سنچری بھی لگائی۔ وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں مقام پررہے۔

ٹی -20 کے نمبرون بلے باز

پاکستان کے بلے بازبابراعظم موجودہ وقت میں ٹی -20 رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں۔ ٹی -20بلاسٹ میں وہ 6 اننگ میں 267 رن بنا چکے ہیں۔ سمرسیٹ کے کوچ جیسن کیر کے مطابق، ہم خوش قسمت ہیں کہ بابراعظم ہمارے لئے واروک شر کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلنےکےلئےتیارہوگئے ہیں۔ اگروہ حامی نہیں بھرتے توہمیں اس میچ بغیراورسیز پلیئرکے اترنا پڑتا۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *