صرف شوٹنگ کے دوران ہی نہیں بلکہ سئی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کہیں بھی پبلک پلیس پر نہ جائیں تاکہ کوئی ان کی تصویر نہ لے سکے۔
- UNI
- Last Updated:
Aug 08, 2019 04:05 PM IST

بالی ووڈ اداکار سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم ’دبنگ ۔3‘ کے سیٹ پر موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سلمان کی آنے والی فلم ’دبنگ۔3‘ کی شوٹنگ ہورہی ہے اور اس فلم سے مہیش منجریکر کی بیٹی سئی بالی ووڈ میں ڈیبو کررہی ہیں۔ سئی نے اپنے کردار کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے جوان اور بوڑھے دونوں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم پہلی دونوں فلموں کی پريكول بتائی جا رہی ہے۔ سئی فلم میں سلمان کی کالج گرل فرینڈ کے رول میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم سے سئی کی تصاویر اور ان کا لک بالکل چھپا کر رکھا جا رہا ہے اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ دبنگ ۔3 سے ان کا لک کسی بھی طرح لیک نہیں ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سلمان خان نے خود ہی کہا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موبائل فون ممنوع کردیا جائے۔
صرف شوٹنگ کے دوران ہی نہیں بلکہ سئی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کہیں بھی پبلک پلیس پر نہ جائیں تاکہ کوئی ان کی تصویر نہ لے سکے۔ سوشل میڈیا پر سلمان خودسئی کا لک لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے فون کاؤنٹر پر جمع کرا دیں ۔ اسی کے ساتھ سیٹ پر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
دبنگ ۔3 کی ہدایت کاری پربھو دیوا کررہے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ سوناکشی سنہا اور ارباز خان بھی اپنے اپنے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم آئندہ 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
Source link