شعیب ملک نے لگایا ایسا چھکا، چکنا چورہوگیا شائقین کے سامنے کا شیشہ، فائنل میں پہنچ گئی ٹیم

گلوبل ٹی -20 کناڈا لیگ کے پہلے کوالیفائرمیں آندرے رسیل اورشعیب ملک کی طوفانی اننگ کے دم پروینکوور نائٹس فائنل میں پہنچ گئی۔

شعیب ملک نے لگایا ایسا چھکا، چکنا چورہوگیا شائقین کے سامنے کا شیشہ، فائنل میں پہنچ گئی ٹیم

شعیب ملک نے وینکوورنائٹس کے لئے کپتانی اننگ کھیلی۔

گلوبل ٹی -20 کناڈا لیگ کے پہلے کوالیفائرمیں وینکوور نائٹس نے بریمپٹن وولس کوبارش کی رخنہ اندازی کے سبب مقابلے میں شکست دے کرخطابی مقابلےمیں داخلہ حاصل کرلیا۔ بارش کے سبب 20 اوور کے کھیل کو 16-16 اوورکا ہی کردیا گیا اورپہلے بلے بازی کرتے ہوئے وینکوور نے مقررہ 16 اوورمیں 4 وکٹ کے نقصان پر170 رن بنائے۔ جواب میں برمپٹن کی ٹیم 103 رن پرہی سمٹ گئی۔ وینکوور کی طرف سے کپتان شعیب ملک نے  26 گیندوں پرناٹ آوٹ 46 رن بنائے۔ وہیں آندرے رسیل نے 21 گیندوں پر43 رن بنائے۔

شعیب ملک اورآندرے رسیل نے مل کرچوکے اورچھکوں کی بارش کردی۔ 86 رن پروان دردوسان کے طورپروینکوور کوتیسرا جھٹکا لگنے کے بعد شعیب ملک اورآندرے رسیل نے مل کرمخالف گیند بازی کی دھنائی شروع کردی۔ دونوں کے بلوں سے چوکے اورچھکے لگائے۔ وہیں شعیب ملک نے چارچوکے اورتین چھکے لگائے۔

حالانکہ یہ مقابلہ یکطرفہ رہا، لیکن پہلی ہی اننگ میں لوگوں کی سانسیں اس وقت تھم گئی تھیں جب شعیب ملک کے ایک چھکے نے شائقین کی طرف ایک شیشہ توڑدیا۔ دراصل کریز پرٹک چکے شعیب ملک نے گیند بازکی گیند کوآف سائڈ میں اتنی زبردست طریقے سے باونڈری کے باہرپہنچایا کہ اس سائڈ کیبن میں بیٹھ کرمیچ دیکھ رہےلوگوں کے سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا، جس سے وہاں موجود شائقین ایک پل کے لئے سہم گئے تھے۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *