ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے دورۂ پاکستان کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ مہمان ٹیم نے 136 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ روی بوپارا نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سلمان بٹ نے دھواں دھار آغاز کیا۔ سلمان بٹ 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

پھر کپتان سہیل اختر نے 28 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 135 تک پہنچادیا۔

جواب میں ایم سی سی کے بلے بازوں نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔ کمار سنگا کارا نے اپنے تجربے کا بھرپور مظاہرہ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے، پھر سُمیت پٹیل نے 31 اور روی بوپارا نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔ رہی سہی کسر دیگر کھلاڑیوں نے پوری کر دی۔

یوں ایم سی سی نے ہدف آخری اوور میں چھ وکٹ پر حاصل کر لیا۔

ٹور کے دوسرے میچ میں ایم سی سی اور پاکستان شاہینز اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *