اس لئے سامنے نہیں آتے راکھی ساونت کے شوہر– News18 Urdu

اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں نئے بکھیڑے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ 40 کی عمر میں راکھی نے شادی کر لی ہے لیکن اس شادی کے بارے میں ایک عجیب بات سامنے آئی ہے۔ عجیب یہ ہے کہ شادی کے بعد راکھی نے لوگوں کو اپنے دولہے کی ایک جھلک تک نہیں دکھائی ہے۔

کھل گیا راز: اس لئے سامنے نہیں آتے راکھی ساونت کے شوہر

راکھی ساونت نے رچائی خفیہ شادی

اکثر تنازعوں کے چلتے خبروں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں نئے بکھیڑے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ 40 کی عمر میں راکھی نے شادی کر لی ہے لیکن اس شادی کے بارے میں ایک عجیب بات سامنے آئی ہے۔ عجیب یہ ہے کہ شادی کے بعد راکھی نے لوگوں کو اپنے دولہے کی ایک جھلک تک نہیں دکھائی ہے۔ مانگ میں سندور، ہاتھ میں چوڑا اور منگل سوتر پہنے راکھی کی تصویریں تو خوب وائرل ہوئی ہیں۔ دلہن بنی راکھی نے اپنی شادی کی بات بھی قبول کر لی ہے لیکن وہ اپنے شوہر سے کسی کو ملا نہیں رہی ہیں۔ یہی نہیں راکھی دولہے کے سامنے نہیں آنے کے پیچھے عجیب وغریب وجہ بتا رہی ہیں۔

इसलिए सामने नहीं आते राखी सावंत के पति, खुल गया राज

حال ہی میں راکھی ساونت نے ‘ہندوستان ٹائمس’  کو دئیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کیوں ان کے شوہر میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ راکھی نے کہا کہ ‘میرے شوہر کو میڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔ ان کو کسی کے سامنے نہیں آنا تھا۔ شادی تو فیملی بیچ ہوتی ہے دنیا کو تھوڑے ہی بلانا ہوتا ہے’۔ اس سے پہلے راکھی ساونت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میرے شوہر رتیش امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ رتیش ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں’۔


راکھی ساونت نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا پہلا ٹی وی انٹرویو دیکھنے کے بعد ہی وہ میرے فین بن گئے تھے۔ انہیں جاننے کے بعد میں نے جیجس سے بہت دعا کی تھی کہ میں ان کی ہی بیوی بنوں۔ ہم نے وہاٹس ایپ چیٹ شروع کی اور انہوں نے مجھے وہاٹس ایپ پر پرپوز کیا تھا۔ میری ماں، بھائی اور سبھی لوگ کافی پر جوش تھے۔ ہوٹل میں ہم نے ہندو اور کرشچین ویڈنگ کی۔ اسی دن ہم نے کورٹ میرج کی تھی’۔

راکھی نے ایک انٹرویوکے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی کو جے ڈبلیو میریٹ میں ایک روم میں شادی کرلی تھی لیکن ایک ڈر کی وجہ سے انہوں نے شادی کی بات کسی سے شیئر نہیں کی تھی۔ وہ اس بات سے ڈر گئی تھیں کہ انہیں فلموں میں کام نہیں ملے گا۔ خبروں کی مانیں تو راکھی کے شوہر لندن میں رہتے ہیں لیکن راکھی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی ہندستان میں ہی رہیں گی۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *