Global Death Toll From New Coronavirus Outbreak Rises To 362 | Health-science

کورونا سے پوری دنیا میں 362 اموات ہوئی ہیں

چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، جبکہ کورونا وائرس سےمجموعی طورپر پوری دنیا میں362 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سےچین میں 361، فلپائن میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اب تک 24 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں  150 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چین کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 20 کیسز جاپان میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں کورونا کے 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد11 ہوگئی ہے جبکہ چین سے فرانس پہنچنے والے 254 افراد میں سے 36 میں کوروناوائرس کی علامات موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: چین، کورونا سے ہلاک افراد کوجلایا جائے گا

یہ تعداد 2002 سے 2003 کے درمیان چین میں سارس کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے، سارس کی وبا سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 200 سے زائد ہو گئی ہے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *