24-25 فروری کو بیوی میلانیا کے ساتھ آئیں گے امریکی صدر– News18 Urdu

وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے امریکی صدر کے ہندوستان دورے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Feb 11, 2020 04:00 PM IST

ٹرمپ کا ہندستان کادورہ: 24-25 فروری کو بیوی میلانیا کے ساتھ آئیں گے امریکی صدر

وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے امریکی صدر کے ہندوستان دورے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ بھی ہندوستان آئیں گی۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔ مودی اور ٹرمپ کے درمیان اس ہفتہ کے آخر میں فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ ہندوستان -امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ كواور مضبوط کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائے گا۔

وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے امریکی صدر کے ہندوستان دورے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

مودی اور ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات اوربھی بہتر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع، دہشت گردی، توانائی، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون کے ساتھ ساتھ لوگوں سے لوگوں کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی صدر کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *