Anti Polio Campaign Will Be Launched Every Month In 2020 Usman Buzdar | National

2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، اُنہوں نے کہا کہ 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور انسداد پولیو پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے اور کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے اِس لیے پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو موثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

صحت سے مزید




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *