Corona Monitoring Room Established In Lahore | Health-science

لاہور میں کورونا مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کورونا مانیٹرنگ روم قائم کردیا، مانیٹرنگ روم سے ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور فلائٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لاہور میں کورونا وائرس مانیٹرنگ روم محکمہ صحت میں قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا مانیٹرنگ روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

مانیٹرنگ روم سے ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور فلائٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کورونا بچاؤ ماسک نایاب، بلیک میں بکنے لگا

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والا این 95 ماسک میڈیکل اسٹورز پر نایاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام حالات میں 100 روپے میں ملنے والا این 95 ماسک ہول سیلز دکانوں پر بلیک میں ساڑھے 350 سے 950 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسٹورز مالکان کے مطابق 3 ماہ سے ماسک کی سپلائی نہیں آئی، پہلے کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔

میڈیسن کی صرف چند دکانوں پر این 95 ماسک دستیاب ہے، جو لوگوں کی مجبوری کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے 350 سے 950 روپے میں بیچ رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک اب مہنگے ہوگئے ہیں پہلے عام ماسک کا ڈبہ 120 روپے میں ملتا تھا جواب 380 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے ماسک غائب کرنے اور دگنی قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *