میکا سنگھ کو ایک اور زبردست جھٹکا، پاکستان میں پرفارم کرنا پڑامہنگا– News18 Urdu

ہندستان اور پاکستان میں کشیدگی کے درمیان میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارم دینا کافی بھاری پڑ گیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا فینس کے طعنے تو جھیلنے ہی پڑ رہے ہیں لیکن آئے دن کئی تنظیموں کی جانب سے ان پر پابندی بھی عائد کی جارہی ہے۔

ہندستان۔پاکستان کشیدگی: میکا سنگھ کو ایک اور زبردست جھٹکا، پاکستان میں پرفارم کرنا پڑامہنگا

میکا سنگھ کی فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔

ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی کے درمیان میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارم کرنا کافی مہنگا  پڑ گیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا صارفین کے طعنے تو جھیلنے ہی پڑ رہے ہیں لیکن آئے دن کئی تنظیموں کی جانب سے ان پر پابندی بھی عائد کی جارہی ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں پرفارمینسکرنے  کے پیش  نظر آل انڈیا سنے ورکرس ایسو سی ایشن(اے آئی سی ڈبلیو اے) نے میکا سنگھ پر پابندی لگا دی تھی۔ وہیں اب میکا سنگھ کو ایک اور زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اب ‘دا فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیاسنے ایمپلائی’ (ایف ڈبلیو آئی سی ای ) نے سنگر میکا سنگھ پر ہندوستان میں کسی بھی طرح کے پرفارمینس، ریکارڈنگ، پلے بیک سنگنگ اور اداکاری پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگادی ہے۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بدھ کو ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کیا گیا ہے کہ ‘ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تلخی اور کشیدگی کے بعد  پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کسی رشتے دار کی بیٹی کی شادی تقریب میں میکا سنگھ عرف امریک سنگھ کی پرفارمینس  دیکھ  کر انہیں بیحد افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ یہ چونکانے والا اور شرمناک واقعہ ہے۔ ہم اس طرح کے کارناموں کوبالکل بھی برداشت نہیں کرنے والے ہیں ملک مخالف، ملک سے غداری جیسے کاموں کی ہم اتفاق رائے سے مذمت کرتے ہیں’۔

 


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *