پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کشمیر کولیکر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ویناملک۔(تصویر:نیوز18)۔
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد ہی سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ اس کی طرف سے مسلسل بیان بازی جاری ہے۔ ہندوستان کے خلاف متنازعہ تبصرے کرنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کشمیر کولیکر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہیں۔ وینا ملک کے اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی سوشل میڈیا یوزرس بھڑک گئے اور ان کی جم کرکلاس لگائی۔
وینا ملک کے اس نعرے پر کمینٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، وہ کشمیر کے چکر میں ہیں، حالانکہ ابھی تولاہور بھی لینا ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا اگر کشمیر کی چہت رکھوگی ہم تو کراچی بھی لے لیں گے۔آخر ہندوستان سے ہی تو پاکستا پیدا ہوا۔ بیٹا ہے ہمارا۔ ایک شخص نے لکھا – جنگ توجیتی نہیں جاتی ان سے اور کشمیر کی بات کرتے ہیں۔
ایک یوزر نے لکھا – ‘اگر آپ دودھ مانگیں تو کھیر دیں گے ، اگر آپ کشمیر مانگیں گے تو چیر دیں گے’۔ ایک اور نے لکھا – ‘آپ کا خواب ہمیشہ ایک خواب رہے گا۔ آپ کا مکان ہندوستان کے پیسوں سے چلتا ہے۔ یاد ہے بھکڑ’۔
View this post on Instagram
میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کردوں🙏🇵🇰❤ #PakistanZindabad #independenceday2019
آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل بھی وینا ملک ہندوستان کے بارے میں تبصرہ کرنے پر ٹرول ہوتی رہی ہیں۔ حال ہی میں ، انہوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹنے سے پہلے وہاں ہورہی سرگرمیوں کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ وینا نے ہندوستانیوں پر نشانہ لگاتے ہوئےکمینٹ لکھاتھا۔
To The Indian Brutality In Kashmir. #IndianarmyinKashmir #indianArmy
وینا کی اس پوسٹ پران کی خوب تنقید ہوئی تھی ۔