انگلینڈ کی اس خاتون کرکٹرنے اتارے کپڑے، بتائی یہ وجہ– News18 Urdu

 انگلینڈ کی خاتون کرکٹرسارہ نے اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراس کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ہےکہ وہ ایسا کرتے ہوئےآرام محسوس نہیں کررہی تھیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اس مہم سے جڑکرفخرکا احساس ہورہا ہے۔

انگلینڈ کی اس خاتون کرکٹرنے اتارے کپڑے، بتائی یہ وجہ

انگلینڈ کی خاتون وکٹ کیپربلےباز سارہ ٹیلرونڈے کرکٹ میں 4 ہزارسے رن بنا چکی ہیں۔

انگلینڈ کی خاتون وکٹ کیپربلے بازسارہ ٹیلرکا شماردنیائےکرکٹ کے چنندہ بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ میدان کےاندرکئی ریکارڈ بنا چکی ہیں اورخاص طورپروکٹ کے پیچھے ان کی مستعدی نےاچھےاچھے بلے بازوں کوحیران کردیا ہے۔ مگراب سارا ٹیلرجس بات کو لے کرسرخیوں میں ہیں، وہ میدان کا ان کا ریکارڈ نہیں، بلکہ میدان کے باہرایک نایاب مہم سےان کے جڑنے کا ہے۔

دراصل سارہ ٹیلرموجودہ وقت میں پوری دنیا میں چل رہےخواتین کی صحت سے متعلق پریشانیوں سےجڑے ایک مہم کا حصہ بنی ہیں۔ حالانکہ انہوں نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراس کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ہےکہ وہ ایسا کرتے ہوئےآرام محسوس نہیں کررہی تھیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اس مہم سےجڑکرفخرکا احسا س ہورہا ہے۔

اس مہم کا حصہ بننےکےدوران وہ یہ بھی پیغام دے رہی ہیں کہ ہرلڑکی کواپنےجسم پرفخر کرنا چاہئے۔ سارہ نےانسٹا گرام پرشیئرکی اوراپنی پوسٹ میں لکھا ہےکہ جو لوگ بھی مجھے جانتے ہیں، انہیں معلوم ہےکہ یہ میرا کنفرٹ زون نہیں ہے، لیکن میں فخرمحسوس کررہی ہوں کہ مجھے اس مہم سے جڑنے کا موقع دیا گیا۔ مجھےاپنے جسم سے ہمیشہ کچھ پریشانی رہی اوراس مہم کا حصہ بننےکےلئےمجھےان میں سےکچھ پرپارکرنا پڑا۔ یہ کافی بیدار کرنے والا تجربہ ہے۔ ہرلڑکی خوبصورت دکھتی ہے، یا د رکھئے، ہرخاتون خوبصورت ہے۔

ونڈے میں 7 سنچری، 4056 رن

سارہ ٹیلرنے ابھی تک کل 10 ٹسٹ کھیلے ہیں، ان میں انہوں نے18.75 کی اوسط سے 300 رن بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور4 رن ہے۔ وہیں 126 ونڈے میں انہوں نے 38.26 کے بہترین اوسط سے 4056 رن بنائے۔ ان میں 7 سنچری اور20 نصف سنچری بھی شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور147 رن ہے۔ ٹی -20 کرکٹ میں سارہ ٹیلرنے90 میچ کھیلےہیں، ان میں 29.02 کی اوسط سے 2177 رن بنائے ہیں۔ سب سے زیادہ اسکور77 رہے ہیں، ان کےنام اس فارمیٹ میں 16 نصف سنچریاں درج ہیں۔

سارہ ٹیلرنے انگلینڈ کے لئے10 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔

سارہ ٹیلرنے انگلینڈ کے لئے10 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔

وکٹ کے پیچھے شکار

ونڈے میں انہوں نے87 کیچ اور51 اسٹمپ کئے، جبکہ ٹسٹ میں 18 کیچ اوردواسٹمپ کئے۔ وہیں ٹی -20 کرکٹ میں سارہ ٹیلرنے23 کیچ اور51 اسٹمپ کئے۔ سارہ ٹیلرنےحال ہی میں آسٹریلیا کےخلاف ایشیزسیریزکا حصہ رہی ٹی -20 سیریزکےکچھ میچوں سے نام واپس لے لیا تھا۔ حالیہ وقت میں ان کی فارم بہت اچھی نہیں رہی ہےاورخود کوذہنی طورپرفٹ رکھنے کےلئےانہوں نےان میچوں سے بریک لینےکا فیصلہ لیا تھا۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *